خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

پی آئی اے کا خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

ویب ڈیسک: پی آئی اے کا خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ، 55 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیاگیا، اس دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت مختلف ائیرپورٹ سے 55 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پرواز15 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، بحرین سے اسلام آباد کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے سے زائدکی تاخیر ہوئی، کراچی سے جدہ، دوحہ اوراستنبول کے لئے آٹھ پروازیں منسوخ ہوئیں، کراچی سے دبئی کے لئے غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ لاہور سے شارجہ، مسقط اورریاض کیلئے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
قومی ائیر لائن کی شارجہ سے پشاور، دبئی اورابوظبی کے لئے پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں، پی آ ئی اے کی لاہور سے مدینہ کی پرواز 13 گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی جب کہ لاہور سے دمام کی پرواز بھی تاخیرکا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں پولیس سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد