ضم اضلاع کے ساتھ کئے گئے

پشاور: ضم اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، امیر مقام

ویب ڈیسک : مسلم لیگ نون کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، حالانکہ ضم اضلاع کو ٹیکس میں بہت ریلیف فراہم کی گئی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ہمارا پہچان ہے، یہاں وزیر اعظم کی طرف سے حاضری لگانے آیا ہوں، پشاور ہائیکورٹ کا انصاف کی فراہمی میں اہم کردار رہا ہے، ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کئے، وکلاء اور ججز کو سہولیات دینی چاہئیں۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہم ایک ہیں، بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، ہے بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، اور اس جنگ میں کامیابی پر ہماری بہادر افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 38 فیصد مہنگائی کی شرح کم کر کے 4 فیصد، جبکہ 22 فیصد شرح سود کم کر کے 10 فیصد پر لائی گئی، اور تو اور ائی ایم ایف شرائط کے باوجود عوام کو ریلیف دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کو ٹیکس میں بہت ریلیف فراہم کی گئی ہے، اس کے باوجود ضم اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب اشارتا کہا کہ کتنی افسوس کی بات ہے، کہتے ہیں بجٹ پیش نہیں کریں گے اڈیالہ سے ارڈر ائے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں سڑک اور مقامی ہسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان