ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران

باجوڑ: ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند میں تھانہ عمرے کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ پولیس کا اہلکار باچا سکنہ غاخی لوئی ماموند شہید ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار باچا اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا، ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل ہونےوالا سینیٹ الیکشن خطرے میں پڑ گیا