اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملوں

جنگ بندی خلاف ورزی، اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملوں کا حکم

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، اس پر اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملوں کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، فائر ہونا جنگ بندی کیخلاف ورزی ہے، اس کے جواب میں اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملوں کا حکم دیدیا گیا ہے، اس دوران اسرائیلی افواج کو تہران کے اہم سرکاری اہداف پر شدید حملے کا کہا گیا ہے۔
وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، اور اسرائیل تہران میں موجود حکومت کے مراکز کو نشانہ بنائے گا، تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سیزفائر کے بعد کوئی میزائل حملہ نہیں کیا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی اور نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے اور میزائل حملوں کا دعویٰ محض اشتعال انگیزی ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 24 گھنٹے کی مرحلہ وار جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا سے 7 نشستوں پر 16 امیدوار مدمقابل