داودزئی میں راہزنی واردات

داودزئی میں راہزنی واردات، لوٹنے کے بعد سرکاری ملازم پر گولی چلا دی

ویب ڈیسک: داودزئی میں راہزنی واردات کے دوران بائیک اور موبائل چھیننے کے بعد سرکاری ملازم پر گولی چلا دی گئی۔ یاد رہے کہ سرکاری ملازم سے راہزنوں کو موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کے بعد راہزنوں نے گولی ماری۔
پولیس کو یاسین خان ساکن چارسدہ نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی کیلئے جاریا تھا کہ منشیات ہسپتال ناگمان کے سامنے دونامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر روکا، راہزنوں نے موٹرسائیکل اور موبائل بھی لے لیا، اور مزاحمت پر پستول سے وار کرنے کے بعد فائرنگ کر دی۔
واقعہ کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ ایک ملزم کی شناخت مصباح سکنہ افغانستان حال ناگمان سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ داودزئی میں راہزنی واردات کے دوران بائیک اور موبائل چھیننے کے بعد سرکاری ملازم پر گولی چلا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بمباری ،امداد کے منتظر 37افراد سمیت 104فلسطینی شہید