آج شام سے بارشوں کے نئے

آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کا امکان ہے، توقع ہے کہ 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ 26 جون سے 28 جون تک بارشیں ہونے کی توقع ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور باجوڑ میں بارش جبکہ دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 جون تا 28 جون کے بارش ہو سکتی ہے۔ 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات: ننگولئی پمپ ڈکیتی کیس میں بیٹے کے بعد اس کا والد بھی گرفتار