جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل

جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل اور ایران دونوں نے کی، ٹرمپ

ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کی دوبارہ جنگ کی بازگشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل اور ایران دونوں نے کی، دونوں سے ناخوش ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکیں، ایران اب کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا، تاہم مجھے یہ بھی پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ یاد رہے کہ جنگ بندی کے بعد ایران اور اسرائیل کی دوبارہ جنگ کی بازگشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل اور ایران دونوں نے کی، دونوں سے ناخوش ہوں۔

مزید پڑھیں:  امیدواروں کی عدم دستبرداری، پی ٹی آئی کا اپوزیشن سے مقابلے کا فیصلہ