ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں سوٹ کیس میں بند لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے، جبکہ سوٹ کیس پر چارسدہ لکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں سوٹ کیس میں بند لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے، یہ سوٹ کیس چارسدہ کے پولیس سٹیشن سٹی کی حدود غنی خان روڈ پر برآمد ہوا ہے۔
پولسی کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کر دیا گیا، جس پر چارسدہ لکھا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ نعش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
