موٹر کار اور ڈائیوو بس کے

سوات: موٹر کار اور ڈائیوو بس کے مابین خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے گوگدرہ میں‌ موٹر کار اور ڈائیوو بس کے مابین خوفناک تصادم ہوا ہے، جس میں‌ 3 افراد جاں بحق ہو گئے.
حادثے کے نتیجے میں موٹر کار میں‌سوار تین افراد جاں‌بحق ہوگئے، جن کی نعشیں‌سیدو ہسپتال منتقل کر دی گئیں.
مقامی لوگوں کے مطابق موٹر کار اور ڈائیوو بس کے مابین خوفناک تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

مزید پڑھیں:  فتنہ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی، 9مسافر اغوا کے بعد شہید