ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بجٹ منظوری پررضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا بجٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی کو کے پی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرنے پر رضامندی کا اظہار کرلیا۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ بجٹ مشروط طور پر پاس کیا، آئینی مدت پورا ہونے سے پہلے بجٹ پاس کرنا ضروری تھا، بعد میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق بجٹ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، علی امین اور مزمل اسلم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی بجٹ کے حوالے سے ہدایات دے سکتے ہیں۔
