ویب ڈیسک: اسپارکو ملک میں محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش 25جون 2025 کو سہ پہر تین بج کر 32منٹ پر متوقع ہے۔
26 جون 2025کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28گھنٹے اور 15منٹ ہوگی لہٰذا اس دن چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
ترجمان ا سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج کے غروب اورچاند کے غروب ہونے کے درمیان متوقع فرق 75 منٹ کا ہو گا۔
یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
ترجمان اسپا رکو کے مطابق 26 جون کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔
