3کمسن بچے جاں بحق

راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3کمسن بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ والدہ کی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے بنی میں پیش آیا، جہاں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان تھیں، تینوں بچوں کی لاشیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ بچوں کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دودھ میں زہریلا کیڑا گرنے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ فیلڈمارشل ملاقات میں عمران سے متعلق گفتگو بارے سوال پر محسن نقوی خاموش