مائنس عمران خان ہوگیا

میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہوگیا ہے: علیمہ خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے علیمہ خان سے خیبر پختونخوا کے بجٹ کی م نظوری سے متعلق سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔
صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ خیبر پختونخوا ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلی گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کر لیا نئے مالی سال کے لیے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں پیپرلیس گورننس کا آغاز، الیکٹرانک سمریوں کا نفاذ