ایران نے بڑے دشمن کا مقابلہ

ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کی مستقبل مزاجی اور حوصلہ قابل دید ہے، اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔
اپنے جاری بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران نے زبردست اور جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اور عوام کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماضی قریب میں اللہ نے مسلمانوں کو 2 کامیابیاں عطا فرمائیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، پہلی پاکستان کو بھارت پر فتح نصیب ہوئی، دوسری ایران کو فتح سے روشناس کرایا، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں، بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں پولیس سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد