ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عمران خان کے وفادار اور سچے ساتھی ہیں، ہم ان کے تمام فیصلوں سے مطمئن ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آج تک تمام فیصلے پارٹی اور عمران خان کے حکم کے مطابق کئے ،سیاسی کمیٹی میں شامل افراد صاف صاف کہیں کہ ہم نے منظوری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی کمیٹی کے اراکین شامل تھے، اب پتہ چل جائے گا کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ بول رہا ہے، ملاقات میں تمام ذمہ داران موجود تھے، سب نے فیصلے کی تائید کی، سب نے کہا تھا کہ ہم اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اب اگر مگر سے کام لیا جا رہا ہے۔
شاہد خٹک نے مزید کہا کہ سچ بولنے کی عادت ہونی چاہیے، اس شہر کا فسادی وہی ہے جو سچ سے بھاگتا ہے۔
