ہری پورمیں کشتی الٹ گئی

ہری پورمیں کشتی الٹ گئی ،خاتون اور تین بچوں کو بچا لیا گیا ،والد کی تلاش جاری

ویب ڈیسک: ہری پور کی تربیلہ جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے5افراد ڈوب گئے ،خاتون اور تین بچوں کو بچا لیا جبکہ والد کی تلاش جاری ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام پرپیش آیا جہاں سیر کے لئے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی ۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے والدہ اور تین بچوں کو بچا لیا جبکہ والد کی تلاش جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے خاندان کے افراد تربیلا جھیل کی سیر کے لئے آئے ہوئے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور کنونشن شاندار رہا، کامیابی تحریک انصاف کی ہو گی، عمر ایوب