جوہری پروگرام کے تحفظ کیلئے پیشگی

جوہری پروگرام کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کرلیے تھے، ایران

ویب ڈیسک: ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کرلیے تھے، ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق محمد اسلامی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے جوہری پروگرام کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کیے تھے، ہمیں اس کا اندازہ تھا کہ ایسا ہونے جا رہا ہے، اسی لئے پیش بندی کی جو کام کر گئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی تنظیم نے ان حملوں سے متاثرہ مقامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، ایران نے پہلے ہی جامع منصوبے مرتب کر رکھے تھے، ہمیں اندازہ تھا کہ حالات کیا رخ اختیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رہنماوں کی جانب سے ایسے منصوبے تیار کئے گئے جن کے ذریعے حملے کی صورت میں بھی جوہری سرگرمیوں کو بحال اور محفوظ رکھا جاسکے تاکہ پیداوار اور خدمات کی فراہمی کے عمل میں کوئی تعطل نہ آئے۔
ایک ایرانی اخبار کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بغیر رکے جاری رہے گا اور یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں، دشمن کی ایران کی جوہری صنعت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: محکمہ تعلیم کے کلرکوں کے تبادلوں کیخلاف رٹ پٹیشن محکمانہ اپیل میں تبدیل