ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئے باضابطہ

اسرائیل ایران جنگ بندی: ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد

ویب ڈیسک: اسرائیل ایران جنگ بندی کرانے میں کامیابی پر امریکی صدر ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد کر دیئے گئَے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبل امن انعام 2026کے لیے نامزد کر دیا گیا، جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے اس نامزدگی کے لیے نوبل کمیٹی کو خط لکھا۔
صدر ٹرمپ کو اسرائیل ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی امریکی صدرٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط ناروے کی نوبل کمیٹی کوبھیجا تھا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ: رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حمید الرحمان کے گھر پر بم دھماکہ