ایرانی جوہری تنصیبات امریکی حملوں میں

ایرانی جوہری تنصیبات امریکی حملوں میں تباہ نہیں ہوئیں، امریکی میڈیا

ویب ڈیسک: امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات امریکی حملوں میں تباہ نہیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایران پر امریکی حملوں میں جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے ایرانی جوہری پروگرام صرف کچھ مہینوں کے لیے پیچھے ضرور ہوا ہے، تباہ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل اور ایران کی جنگ میں انٹری دیتے ہوئے امریکہ نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بمباری کی، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا، تاہم اب امریکی خفیہ ادارے اشارے دے رہے ہیں کہ امریکی حملوں میں نیوکلیئر سائٹس تباہ نہیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی ڈی آئی اے نے تیار کی، یہ رپورٹ امریکی حملوں کے بعد سینٹرل کمان کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر مبنی ہے، امریکی حملوں کے بعد ایرانی مقامات کو پہنچنے والے نقصان اور ان کے جوہری عزائم پر ان حملوں کے اثرات کا تجزیہ ابھی جاری ہے اور جیسے جیسے مزید انٹیلی جنس دستیاب ہوگی، نتائج میں تبدیلی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 4 مزدور دب گئے، ہسپتال منتقل