حماس کا صیہونیوں پر جوابی حملہ

حماس کا صیہونیوں پر جوابی حملہ، 8 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کے تابڑ توڑ حملوں پر حماس کا صیہونیوں پر جوابی حملہ اس قدر اچانک تھا کہ اس میں انہیں سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا، اور حماس کے اس حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
خان یونس میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کو بھرپور جواب دیا گیا ہے ، اس حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی آرمڈ گاڑی پر حملے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد اسرائیلی فوج مدد کیلئے ہیلی کاپٹر بلانے پر مجبور ہوگئے۔
ادھر قطر نے غزہ جنگ بندی مذاکرات آئندہ 2 روز میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ظاہر کر دی گئی ہے جبکہ حماس نے اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے کی پیش کش پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔ یاد رہے کہ حماس کا صیہونیوں پر جوابی حملہ ہوا ہے، جس میں جہاں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، وہیں متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پرحلف برداری کے بغیر ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی