ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہرے کھل اٹھے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا آغاز ہو گیا ہے، اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، ضلع مانسہرہ اور گردونوا ح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہو گئِی ہے۔
مانسہرہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، اور ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اور سیاحتی مقامات وادی ناران، وادی کاغان، جھیل سیف الملوک، بابو سر ٹاپ کے بلائی پہاڑی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع مانسہرہ میں بارش سے سیاحتی مقامات کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے، کونش ویلی سرن ویلی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش نے ماحول بدل دیا ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 29 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
دوسری طرف ضلع ہری پور، شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش شروع ہونے سے لوگوں نے سکون کا سانس لیا ہے، کیونکہ گرمی نے ان کابرا حال کر رکھا تھا۔
بارش کے باعث گرمی اور حبس کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسم بھی خوشگوار ہو گیا، تاہم دوسری طرف بارش کے باعث مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور شہری ایک بار پھر پریشان ہو گئے ہیں۔
ادھر ضلع ایبٹ اباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے ماحول بدل کر رکھ دیا ہے، گلیات، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں بھی تیز بارش جاری ہے ، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہرے کھل اٹھے۔
ضلع مالاکنڈ سمیت بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں ظوفانی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا، تاہم نکاس اب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی گلی کوچوں میں جمع ہو گیا، جبکہ کئی مقامات پر پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
بارش سے جہاں موسم تبدیل ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل کر کے دوبارہ سے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ضلع مردان کی تحصیل رستم کے شہر اور گردونواح میں بھی بارانِ رحمت نے گرمی کے ستائے چہروں پر تمکنت بکھیر دی، جبکہ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
ضلع سوات کی تحصیل اور مرکزی شہر مینگورہ اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ جم کر بارش ہوئی، لیکن اس سے بجلی لوڈ شیڈنگ کے مارے ہوئے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
بارش سے بعض مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی بھِ دیکھی گئی ہے، محمکہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
