ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے اضلاع مالاکنڈ ، دیر بالا اور خال میں سیلزٹیکس کیخلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال ، بازار مکمل بند، سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔
جنرل سیکرٹری ٹریڈ یونین مالاکنڈ ڈویژن زوار خان کے مطابق ضلع مالاکنڈ میں آج سیلزٹیکس کیخلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، صبح سے تمام انڈسٹریز اور بازار بند ہونگے۔
انہوں ںے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کا ٹیکس ماننے کو تیار نہیں، جماعت اسلامی نے بھی شٹر ڈاون کی حمایت کا اعلان کردیا۔ شاہ رازخان سابق صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکس کا نفاذ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
ادھر سیلز ٹیکس کیخلاف خال اور دیر بالا کے سارے بازار بھی مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔ تاجر برادری کے متفقہ فیصلہ کے مطابق مارکیٹیں بند رہیں گی، بازار بند یہونے سے سڑکیں سنسان اور ویران ہیں۔
مقررین کا کہنا ہے کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے، عوام مزید ٹیکس کا بوجھ اٹھازنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالیں یا حکومت کو ٹیکس دیں۔
یاد رہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں 10 فیصد سیلز ٹیکس کی خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ فیڈریشن عبد الرحیم نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن 1969 میں پاکستان میں ٹیکس فری زون کی شرط پر شامل ہوا تھا، ایسے میں ٹیکس کا نفاذ سراسر غلط اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو خصوصی حیثیت حاصل ہے ، تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت دس فیصد ٹیکس کو فوری طور واپس لے ورنہ تمام ڈویژن میں احتجاجی تحریک شروع کردی جائیگی۔ یاد رہے خیبر پختونخوا کے اضلاع مالاکنڈ ، دیر بالا اور خال میں سیلزٹیکس کیخلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال ، بازار مکمل بند، سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔
