پشاورمیں سورج سوا نیزے پر

پشاورمیں سورج سوا نیزے پر، گرمی 50ڈگری محسوس ہونے لگی، عوام بے حال

ویب ڈیسک: پشاورمیں سورج سوا نیزے پر آ گیا، جس سے گرمی 50ڈگری محسوس ہونے لگی، اور اس دوران سڑکیں بھی سنسان دکھائی دیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں سورج سوا نیزے پر آگیا ہے، شدیدگرمی کے باعث شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے، اوپر سے لوڈشیڈنگ نے ان کا مزید برا حال کر دیا ہے، گزشتہ روزپشاور کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی، اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا، جس کی وجہ سے حبس اورگرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔
شدید گرمی اور حبس کے باعث سینکڑوں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو ئے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا، گرمی کے باعث بازار ویران اور سڑکیں سنسان رہیں۔
دوسری جانب شہر میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، طویل بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، اس ضمن میں شہریوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ دھوپ اور گرمی سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:  کوہستان کرپشن سکینڈ ل میں بڑے نام بےنقاب،کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار