عمران خان سے ملنے نہیں دیا

عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، سوموٹو لیا جائے، علی امین کی استدعا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ پہنچ کر بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کر دی، جس پر انہیں رجسٹرار یا چیف جسٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، سوموٹو لیا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ پارٹی سربراہ کا ایک ویژن ہوتا ہے باربارکی درخواست کے باوجود عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، سو موٹو لیا جائے، عمرا ن خان کی مقبولیت ہے اور یہ لوگ خود بغیر مینڈیٹ کے بیٹھے ہوئے ہیں، انہیں خوف ہے کہ عمران خان باہر آیا تو جنہوں نے آئین توڑا ہے وہ جواب دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کو کون مائنس کرسکتا ہے؟ اس کی بہن سے پوچھ لیں، عمران خان میرا لیڈر ہے، میں عمران خان کو جواب دہ ہوں، اس کا حکم سر آنکھوں پر ہے، ان کے رشتہ داروں کی عزت کرتے ہیں، ووٹر کی عزت کرتے ہیں، لیکن پابند صرف عمران خان کے حکم کا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، خان پور ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 23 فٹ بلند ہو گئی