ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جسنب سے بڑا اقدام، پاکستان کیلئے 350ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
بینک ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے 350ملین ڈالر قرض کی منظوری دینے کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی بہتر بنانا اور ان کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔
یہ رقم ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی کل رقم 350 ملین ڈالر ہے، جس میں 300 ملین ڈالر کا پالیسی بیسڈ لون، جبکہ 50 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، جو خواتین کی مالیاتی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔
