ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا

ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو پھر حملہ کرینگے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا دوبارہ شروع کریگا تو پھر حملہ کریں گے۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی تاہم اب اس پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، سیز فائر کے بعد میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کےلیے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی اور جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ جنگ بندی ایران کیلئے بھی فتح ہے ، کیونکہ ان کا ملک بچ گیا، ایرانی حملوں سے اسرائیل میں عمارتیں تباہ ہوئیں۔
ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ ایران کو کسی صورت یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بنا سکے گا ، جوہری ہتھیار بنانا تو بہت ہی مشکل ہے۔ ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کر کے جنگ ختم کر دی، اب اگر ایران یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرتا ہے تو پھر حملہ کریں گے۔
غزہ سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پربھی بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ امریکی حملے کے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور ہو چکا ہے۔
سیکرٹری جنرل نیٹو نے اس موقع پر کہا کہ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر آمادہ کیا، یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہونے کا اعلان کیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں، لیکن اگر ایران یورینیئم افزودگی کا دوبارہ شروع کریگا تو پھر حملہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  19جولائی: آج کشمیری پاکستان سے یوم الحاق منا رہے ہیں