جناح اسکوائر پراجیکٹ کی قلعی

اسلام آباد میں بارش نے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی قلعی کھول دی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں حالیہ بارش نے 4.2ارب روپے کی لاگت سے بننے والے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی قلعی کھول دی۔
محض 84دن میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ پہلی ہی بارش کے پانی میں بہہ گیا جس سے تعمیراتی معیار اور منصوبہ بندی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث جی فائیو اور آبپارہ کی طرف جانے والی سڑک بیٹھ گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واقعے نے جلد بازی میں مکمل کیے گئے منصوبے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم نے جناح اسکوائر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا، جسے شہر کی ترقی کا سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ہیلتھ پروگرام ناکام، ایچ آئی وی سے اموات میں 00 فیصد اضافہ