ضم اضلاع اور بجٹ امور پرمشاورت

حکومت او راپوزیشن کے درمیان ضم اضلاع اور بجٹ امور پرمشاورت

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ ہاؤس میں ضم اضلاع اور بجٹ سے متعلق امور پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور جنید اکبر نے مشاورتی عمل میں نمائندگی کی جبکہ حکومت کی طرف سے رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں فریقین نے بجٹ اور فاٹا اصلاحات سے متعلق مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو حکومت کی طرف سے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے ان تمام امور پر پیش رفت کی خواہاں ہے جو سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے مزید مشاورتی نشستیں ہوں گی تاکہ کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  جو قومیں اپنے شہداء کو عزت دیتی ہیں وہ ناقابل شکست ہوتی ہیں، علی امین گنڈاپور