را کے 6سہولت کار گرفتار

پنجاب سے را کے 6سہولت کار گرفتار، بڑی منصوبہ بندی بے نقاب

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع سے را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب وقار عظیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو دشمن ملک کی سازش کی تفصیلات اور سی ٹی ڈی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے، بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا را کا سہولت کار رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) سے براہ راست IEDs حاصل کرنے والے 2 افراد بہاولنگر سے گرفتار کرلیے گئے۔
سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب کر دی۔ را افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس (intercepts) حاصل کرلی گئیں۔
دہشت گردوں سے IEDs، حفاظتی فیوز اور خفیہ نقشے برآمد ہوئے۔ بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس مقامات پر حملے شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بتایا کہ انڈین دہشت گرد ایجنسی را کے گرفتار 6 سہولت کار پاکستانی شہری ہیں، یہ سہولت کار پاکستان میں رہ کر بھارتی ایجنسی را کے لئے کام کرتے تھے، را اپنی فنڈنگ دبئی سے کرپٹو کرنسی اور برانچ لیس کے ذریعے بھیجتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 17سالہ بیٹی نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا