ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات میں ڈسپیریٹی الاؤنس کو وفاقی اعلامیہ کے ساتھ مشروط کردیا گیا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آگیگا کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین نے ڈسپیریٹی الاؤنس میں اضافے کے لئے اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کردیا تھا ۔
اس سلسلے میں مشیرصحت احتشام علی کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے آگیگا کے رہنمائوں سے مذاکرات کئے ، مذاکرات میں آگیگا رہنماسمیع اللہ خلیل و دیگر نے حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ۔
مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی حکومت وفاقی اعلامیہ کے بعد ڈسپیریٹی الاؤنس کا فیصلہ کریگی ۔
حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد سرکاری ملازمین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے7گھنٹے بعد سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔
اس موقع پر چیئرمین آگیگا رمضان باجوہ نے کہا کہ اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے ۔
