خیبرپختونخوا میں بادل جم کر برسے

خیبرپختونخوا میں بادل جم کر برسے، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: ملک بھر کے دیگر علاقوں کے بعد خیبرپختونخوا میں بادل جم کر برسے، جس سے تپتی دھوپ کے ستائے شہرے کھل اٹھے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
ادھر صوبہ پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں کہیں بوندا باندی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اور جل تھل سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم اس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی۔
صوبہ پختونخوا کے بالائی علاقوں سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور کرک سمیت مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا، کوہ سلیمان رینج سمیت وسطی اور مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برسے۔
گلگت بلتستان میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے، جبکہ بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 29 جون تک جاری رہنےکی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ یاد رہے ملک بھر کے دیگر علاقوں کے بعد خیبرپختونخوا میں بادل جم کر برسے، جس سے تپتی دھوپ کے ستائے شہرے کھل اٹھے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  عاشورہ ہمیں حق و باطل کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے: صدر، وزیر اعظم