ویب ڈیسک: مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی ڈیڑھ روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، اس حوالے سے سمری ارسال کر دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیپرا نے بینادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے سے کم کر کے 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے،وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی سے متعلق سمری کا جائزہ لے کر منظوری دے گی، جس کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیاجائے گا۔
دوسری جانب آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی ضرورت کیلئے تین ہزار 520 ارب روپے کی اور کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ایک ہزار 940 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ بجلی کی پیداوری لاگت کا تخمینہ 3 ہزار 66 ارب روپے ہے۔
