ماہرہ خان اور ہمایون سعید

ماہرہ خان اور ہمایون سعید کی لو گُرُو نے 70 کروڑ کا بزنس کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور اداکاروں ماہرہ خان اور ہمایون سعید کی لو گُرُو نے 70 کروڑ کا بزنس کر لیا، عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی، جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے تک کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
ذرائع کے مطابق 16 روز میں میگا بجٹ فلم لو گُرُو نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔ پاکستان میں 22 جون تک فلم ’لو گُرُو‘ کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے۔ یاد رہے پاکستان کے نامور اداکاروں ماہرہ خان اور ہمایون سعید کی لو گُرُو نے 70 کروڑ کا بزنس کر لیا.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس فطری ا تحادی ہیں، روسی نائب وزیراعظم