عاطف خان کو دو ہفتے

پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان کو دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دے دی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان کو دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دے دی، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاںخیل نے کی۔
اس دوران عدالت نے عاطف خان کو دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دے دی، اور ہدایت کی کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائے، اس پر درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، بجٹ اجلاس ہے اس وجہ آج پیش نہیں ہوسکا، ڈپٹی اٹارنی جنرل گوہر رحمان خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ آئی ہے، درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں تین ایف آئی آر ہیں۔
سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ان پر نیب کا کوئی کیس نہیں یے، ایف آئی اے نمائندہ نے بھی عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی بھی کوئی انکوائری نہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اینٹی کرپشن میں ایک انکوائری ہے۔
بعدازاں عدالت نے عاطف خان کو دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی اور ہدایت کی کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  ایران پر حملوں کی مذمت ، ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی