ویب ڈیسک: پاکستان میں سیریز کھیلنے کے بعد اب بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 3ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کےلیے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، جہاں پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکہ کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائے گا۔
