مریم نواز 10کھرب کا جواب دیں

خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنا آئینی زمہ داری تھی، مریم نواز 10کھرب کا جواب دیں

ویب ڈیسک: خِبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور تحریک انصآف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنا آئینی زمہ داری تھی، مریم نواز 10کھرب کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 2 دن قبل میری اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، انہوں نے بجٹ پر کوئی عتراض نہیں کیا، جو تجاویز انہوں نے دیں، بجٹ میں وہ شامل ہیں، مجھ پر بانی کا اعتماد ہے، اس لیے جیل کے دروازے میرے لیے کھل جاتے ہیں۔
صوبائِی مشیر نے کہا کہ مائنس ون پر صرف سیاسی مخالفین سیاست کر رئے ہیں ، مریم نواز کی ریڈ لائن آئے روز تبدیل ہوتی رہتی ہے، مریم نوار 10کھرب کا جواب دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ٹک ٹاک پر اپنی کارکردگی دکھا رہی ہیں، ٹک ٹاک وزیر اعلیٰ نے دس کھرب کے گوچی بیگ لیے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے لوگ مہمان نواز ہیں، سی ایم ہاوس میں خرچہ ہوتا ہے، اس کا حساب بھی دینے کو تیار ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے کچن میں جو خرچہ ہوا، زرا اس کی بھی وضاحت کریں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جلد نئے وزیروں کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کی غزہ میں جنگ بندی پر مشروط آمادگی،وفد قطر بھیجنےکاعندیہ