وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری

اپوزیشن ترامیم نظرانداز، وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری شروع

ویب ڈیسک: اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری شروع، وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 26-2025 کی شق وار منظوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بجٹ کے حوالے سے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں‌وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،اس دوران فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، جبکہ فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بھجوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم مسترد کر دی گئی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اس تحریک کی مخالفت کی گئی۔
فنانس بل میں ارکان کی جانب سے ترامیم پیش کی گئیں، عالیہ کامران نے کہا کہ اصل سٹیک ہولڈرز عوام ہیں، ٹیکس عوام نے ادا کرنا ہے، عوام کے ساتھ مشاورت ہونی چاہیے، اس موقع پر عالیہ کامران اور مبین عارف کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار: اورکزئی میں مزار میاں شاہ انور کو فورا کھولا جائے، حمید حسین