شبقدر میں موٹرسائیکل حادثہ کے دوران

شبقدر میں موٹرسائیکل حادثہ کے دوران 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں موٹرسائیکل حادثہ کے دوران 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شبقدر میں موٹرسائیکل حادثہ حاجی زئی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پاس ہی سنٹر میڈیا سے ٹکرا گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہواہے ، جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا، تینوں نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ سوات ،دریائے سوات میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ