دی ابراہیم الائنس کی عبارت

تل ابیب: دی ابراہیم الائنس کی عبارت سے مزین متنازعہ بل بورڈ اویزاں

ویب ڈیسک: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں دی ابراہیم الائنس کی عبارت سے مزین متنازعہ بل بورڈ اویزاں کر دیا گیا ہے، جس پر فلسطینی حلقوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور بعض عرب تجزیہ نگاروں نے اس بل بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق تل ابیب میں عرب حکمرانوں کی تصاویر کے ساتھ ایک بل بورڈ بنایا گیا ہے ، جس پر دی ابراہیم الائنس، نیا مشرق وسطیٰ کا وقت آ چکا ، درج ہے، اس بورڈ پر اسرائیلی وزیراعظم، امریکی صدر ٹرمپ اور متعدد عرب ممالک کے سربراہان کی تصاویر نمایاں طور پر لگی ہوئی ہیں۔
ناقدین کے مطابق یہ اسرائیل کے نوآبادیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش معلوم ہو رہی ہے، اس اقدام سے قابض ریاست اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو امن کے نام پر معمول کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے، جو کسی صورت تسلیم نہیں کی جا سکتی۔
اس بل بورڈ پر فلسطینی حلقوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور بعض عرب تجزیہ نگاروں نے سخت تنقید کی ہے، اور اسے فلسطینی کاز سے کھلی بے وفائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس مہم کے ذریعے اپنی ظالمانہ پالیسیوں کو علاقائی قبولیت دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں دی ابراہیم الائنس کی عبارت سے مزین متنازعہ بل بورڈ اویزاں کر دیا گیا ہے، جس پر فلسطینی حلقوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور بعض عرب تجزیہ نگاروں نے اس بل بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں فوجی افسران کے ہاتھوں عورت کی عزت پامال ہونے لگی