مغوی سیکورٹی اہلکار کو شہید

ٹانک میں دہشت گردوں نے مغوی سیکورٹی اہلکار کو شہید کردیا

ویب ڈیسک: ٹانک میں دہشت گردوں نے مغوی سیکورٹی اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
ذرائع کے مطابق لانس نائیک میر بادشاہ کو دہشت گردوں کی جانب سے سفاکی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیاگیا۔
شہید میر بادشاہ کو گزشتہ روز دہشتگردوں نے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی ودتی ملازئی سے اغوا کیا تھا۔
آج دہشتگردوں نے انہیں ٹانک کے علاقے گل امام میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع میں 50 سکولوں کی تعمیر کیلئے 1500 ملین روپے مختص ہیں، فیصل ترکئی