ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے تو پورا بجٹ اسکریپ کر دیں گے ۔
اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ عمران خان جب اور جیسا کہیں گے اس کے مطابق بجٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور پارٹی کے قائد کہیں گے تو پورا بجٹ اسکریپ کر دیں گے، تبدیل کرنا ہوا تو بجٹ کو 10 بار تبدیل کریں گے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیں گے تو ایسا کچھ نہیں ہے،بجٹ دینے سے ایک ہفتہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ پیش کریں تو آ جانا، ہمیں ابھی تک ان سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم نے آئینی مدت میں بجٹ پیش کرنا تھا اور منظور بھی کرنا تھا۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بجٹ میں بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں، ایک سیلری اور ایک نان سیلری ہوتی ہے، ہمیں بجٹ اخراجات کی اجازت نہیں دے گا تو کیسے معاملات چلائیں گے؟ تنخواہ پہلی تاریخ کو دینی ہوتی ہے، اگر بجٹ اجازت نہیں دے گا تو کیسے دیں گے۔
