ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے پھندو میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، گھر میں آٹا مانگنے کے تنازعہ پر بچے سمیت دوافراد قتل کر دی گئی، جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود شہید آباد میں ملزم سلمان ولد محمد نصیر نے فائرنگ کی ہے، جس سے طفل سبحان ولد سلمان، مسماہ زوجہ محمد نعیم لگ کر جان بحق جبکہ مسماہ زوجہ سلمان زخمی ہو گئی ہیں۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری حرکت میں آ کر جائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم جبکہ شدید زخمی خاتون کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ آٹا مانگنے پر بچے سمیت دوافراد قتل جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
