ویب ڈیسک: صدر ٹرمپ کا ایک اور چونکا دینے والا اقدام، ایٹمی ہتھیار چھوڑنے کے بدلے ایران کو 30ارب ڈالر کی پیشکش کر دی، اس کے ساتھ پابندیاں اٹھانے کا بھی مشروط عندیہ دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ ایران کو 30 ارب ڈالر دینے اور اربوں ڈالر کی منجمد ایرانی رقوم آزاد کرنے پر غور کر رہی ہے، تاکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے منصوبے سے دستبردار ہونے پر آمادہ کیا جا سکے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایران کو سویلین نیوکلیئر انرجی پروگرام کی تعمیر کے لیے 30 ارب ڈالر تک کی رقم دی جا سکتی ہے، جب کہ ساتھ ہی ایران پر عائد بعض پابندیاں بھی نرم کی جا سکتی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور ایران کو ایک نئے جوہری معاہدے کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے کچھ نکات گزشتہ جمعہ کو وائٹ ہائوس میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور چند خلیجی ممالک کے نمائندوں کے درمیان کئی گھنٹے طویل خفیہ ملاقات میں طے پائے۔ یہ ملاقات ایران پر امریکی فوجی حملے سے ایک دن پہلے ہوئی۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک اور کارڈ کھیلتے ہوئے چونکا دینے والا اقدام اٹھایا، جس میں ایران کو ایٹمی ہتھیار چھوڑنے کے بدلے 30ارب ڈالر کی پیشکش، پابندیاں اٹھانے کا بھی مشروط عندیہ دیدیا گیا۔
