ویب ڈیسک: سنگین الزامات کی بنیاد پر مختلف دوا ساز کمپنیاں بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ، ان کمپنیوں نے شو کاز نوٹس کے جوابات نہ دینے پر اگلے ہفتے تک بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ مول لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ادویات کی فراہمی میں غفلت برتنے والی مختلف کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ادویات کی بروقت سپلائی نہ کرنے اور دیگر سنگین الزامات کی بنیاد پر مختلف دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کمپنیوں نے شو کاز نوٹس کے جوابات نہ دینے پر اگلے ہفتے تک بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ مول لے لیا ہے حکام کے مطابق ان کمپنیوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کئے گئے تھے لیکن انہوں نے صوبے کے متعدد سرکاری ہسپتالوں کو ادویات نہیں پہنچائیں ، اس کے علاوہ، ان پر دیگر مالی اور انتظامی بدعنوانیوں کے الزامات بھی عائد ہیں.
بلیک لسٹ ہونے کے بعد یہ کمپنیاں سرکاری خریداری کیلئے نااہل قرار دے دی جائیں گی جس سے ان کی سرکاری معاہدوں میں شرکت پر پابندی عائد ہو جائے گی۔ یاد رہے سنگین الزامات کی بنیاد پر مختلف دوا ساز کمپنیاں بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ، ان کمپنیوں نے شو کاز نوٹس کے جوابات نہ دینے پر اگلے ہفتے تک بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ مول لے لیا۔
