ویب ڈیسک: عشرہ محرم کیلئے ہسپتال اور دفاتر کنٹرول رومز میں تبدیل، ڈیوٹی روسٹر جاری ، رابطہ نمبرز آویزاں کر دیئے گئے، جلوسوں اور اجتماعات والے علاقوں میں اضافی طبی عملہ بشمول ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو تعینات کئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے محرم الحرام کے سلسلے میں یکم سے دس محرم تک ہسپتالوں اور دفاتر میں مکمل طور پر فعال ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنے اور کنٹرول رومز میں عملے کی ڈیوٹی روسٹر اور رابطہ نمبرز نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو جاری مراسلہ کے مطابق جلوسوں اور اجتماعات والے علاقوں میں اضافی طبی عملہ بشمول ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو تعینات کیا جائے اور ہسپتالوں میں ضروری دوائیں، آکسیجن سلنڈرز اور دیگر طبی سازوسامان کی مناسب مقدار یقینی بنائی جائے ۔
ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی رہنمائوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کا ٹاسک دیا گیا ہے محکمہ صحت نے جلوسوں کے راستوں پر فرسٹ ایڈ سٹیشن اور ٹریج پوائنٹس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے .
جہاں پر تربیت یافتہ عملہ موجود ہو گا اس طرح گرمی سے ہونے والی بیماریوں، ڈی ہائیڈریشن اور دیگر صحت کے مسائل کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے ، مذہبی خطبات اور اجتماعات کے ذریعے صحت کے پیغامات عوام تک پہنچانے اور محرم الحرام کے دوران صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور کسی بھی واقعے کی فوری رپورٹ کرنے کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔
یا درہے عشرہ محرم کیلئے ہسپتال اور دفاتر کنٹرول رومز میں تبدیل، ڈیوٹی روسٹر جاری ، رابطہ نمبرز آویزاں کر دیئے گئے، اور ہسپتالوں میں ضروری دوائیں، آکسیجن سلنڈرز اور دیگر طبی سازوسامان کی مناسب مقدار یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
