اسرائیل سے نرمی نہیں برتی جائِیگی

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے نرمی نہیں برتی جائِیگی، عباس عراقچی

ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی درخواست ہم نے نہیں اسرائیل نے کی، لیکن جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے نرمی نہیں برتی جائِیگی، اور اس کے ہر عمل پر بھرپور اور شدت سے جواب دیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف یہ کہا کہ اگر وہ رکیں گے، تو ہم بھی رکیں گے، لیکن جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ہم نے فائرنگ کی، اور اس کے بعد انہوں نے طیارے بھیجے، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ وہ یاد رکھیں کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے نرمی نہیں برتی جائِیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دیگر ثالثی کرنے والی قوتوں سے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہ پیغام دیا جائے کہ ایران لبنان نہیں، ہم جواب دیں گے، اگر اسرائیل جنگ بندی کی پابندی نہیں کرتا تو ایران کی جانب سے ایسا جواب آئیگا کہ جو ان کے تصور میں بھی نہیں ہوگا اور اب کی بار انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
انہوں نے امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے مذاکرات کے دوران سفارت کاری سے غداری کی، اور یہ تلخ تجربہ ہماری آئندہ کی پالیسی پر اثر انداز ہوگا۔

مزید پڑھیں:  19جولائی: آج کشمیری پاکستان سے یوم الحاق منا رہے ہیں