ویب ڈیسک: اسرائیل کیخلاف جنگ میں روس کی خاموشی پر ایران ناراض ہو کر متبادل پارٹنر تلاش کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران روس کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے، حالانکہ اس دوران ایران کو توقع تھی کہ روس کم از کم سفارتی یا دفاعی سطح پر کسی قسم کی حمایت فراہم کرے گا، لیکن روس کی مکمل خاموشی کو تہران نے خیانت سے تعبیر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگ کی سنگین صورتحال میں چین اور پاکستان کے کردار پر خاص توجہ دی ہے، جبکہ حالیہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں روس کی خاموشی پر ایران ناراض ہو گیا۔ ایرانی انٹیلی جنس اور دفاعی حکام نے نوٹ کیا ہے کہ حالیہ بھارت پاکستان کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کو نہ صرف سفارتی حمایت دی بلکہ جنگی سازوسامان بھی مہیا کیا۔
ان مشاہدات کے نتیجے میں ایران اب اپنی عسکری حکمتِ عملی پر نظرِثانی کر رہا ہے، اس سلسلے میں ایران پاکستان سے JF-17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، جبکہ چین سے J-10C جدید ملٹی رول فائٹر جیٹ حاصل کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے۔
