ویب ڈیسک : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ منصوبے کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر کو نہیں مار سکے، ہم انہیں مارنا چاہتے تھے، اور انہیں بھی معلوم تھا اسی لئے وہ روپوش ہو گئے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھاکہ ان پرحملہ ہونے والا ہے، اس لیے انہوں نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کردیا تھا، اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مارنا چاہتا تھا تاہم منصوبے کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر کو نہیں مار سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں، اور اس کے لیے امریکا سے گرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کہ حملےکے بعدایران جوہری تنصیبات کوبحال کرےگا۔
