ویب ڈیسک: سعودی حکومت کا مدت پوری ہونے پر وزٹ ویزہ میں ایک ماہ مہلت کا اعلان کر کے وزٹ ویزے کے خواہشمندوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے وزٹ ویزہ میں ایک ماہ مہلت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آج 27 جون سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
اس اعلامیہ کے تحت وہ افراد جن کا وزٹ ویزا ختم ہو چکا ہے، وہ فیس اورواجب الادا جرمانے کی ادائیگی کے بعد قانونی طورپرایک ماہ کی توسیع حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد وزٹ ویزا ہولڈرزکو بھاری جرمانوں اور ممکنہ سزاؤں سے بچاتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپسی کا موقع دینا ہے۔
