ویب ڈیسک: اسرائیلی فلسطین پر تین طرز سے حملہ آور ہیں، ایک تو براہ راست بمباری کر رہے ہیں، دوسرا ان کیلئے قائم امدادی مراکز بھی موت کا پیغام لئے ہیں اور اب تیسرا پتہ کھیل دیا گیا ہے، جس کے تحت فلسطینیوں کو امدادی آٹا تھیلوں میں نشہ آور دوا دینے کا انکشاف نے تلکہ مچا دیا ہے۔
حالیہ واقعات میں یہ سب سے چونکا دینے والا انکشاف ہے، جس نے اسرائیل کی جارحیت کو ایک نئی شکل میں بے نقاب کر دیا ہے۔ معروف فلسطینی فارماسسٹ اور سماجی کارکن عمر حمد نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل مبینہ طور پر غزہ کے عوام میں نشہ آور دوا آکسی کوڈون کو آٹے کے تھیلوں کے ذریعے سمگل کر رہا ہے، جو بطور امداد دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آکسی کوڈون ایک خطرناک دوا ہے جو درد میں کمی کے لیے دی جاتی ہے، خاص طور پر کینسر جیسے مہلک امراض میں، لیکن اس کا استعمال انتہائی محدود اور ڈاکٹری نگرانی میں کیا جاتا ہے، تاہم جب یہ دوا عام عوام کو بلا اجازت دی جائے تو اس کے نہایت مہلک اثرات سامنے آتے ہیں، جن میں شدید لت، ہوش و حواس کی کمی، دل کی رفتار میں کمی، اور سانس لینے میں رکاوٹ شامل ہیں۔
